بریکوٹ ، واپڈا تحصیل بریکوٹ میں ہر روز پر مٹ کے بہانے 14سے 18گھنٹے تک مسلسل بجلی بندکردیتی ہے ،علاقے میں لوگ پینے کے پانی کے لئے ترس گئے ،تمام کاروباری لوگ پریشان ،کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے ،واپڈا اہلکار عوام کو بجلی بند کرنے کی اطلاع دینے کی زحمت نہیں کرتے ،غیر اعلانیہ طور پر روزانہ بجلی کردینا کہاں کا انصاف ہے ،اعلیٰ حکام سخت سے سخت کاروائی کریں‘ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی یوسی شموزئی کے صدر فضل وہاب طوطا، جنرل سیکرٹری ارشد خان ، امین اللہ خان نے اخباری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت موسم کی تبدیلی کے باوجود علاقے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،اس پہلے واپڈا اہلکار گرمی کارونا رو رہے تھے ،اب چونکہ موسم سرد ہوا ہے لیکن یہ ظالم اہلکارلوڈ منیجمنٹ پرمٹ کے بہانے پورے تحصیل بریکوٹ اور خاص کر فیڈر نمبر 4پر روز بجلی بند کردیتی ہیں اور علاقے میں لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کردیتے ہیں ،اعلیٰ حکام ،صوبائی حکومت اور خاص کر حلقہ 82 کے ایم پی اے ایسے کام چور اہلکاروں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کریں تاکہ علاقے کے ساتھ یہ ناراوا سلوک بند کیا جاسکے ،اور ایسے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرنے والے اہلکاروں کو سبق آموز سزا دیا جائے اگر کسی جگہ میں کام ہورہا ہو اور بجلی بند کرنیکی ضرورت ہو تو عوام کو پہلے سے اطلاع دینے چایئے تاکہ کاروباری حضرات اسی ترتیب سے اپنا ٹائیمنگ سیٹ کریں علاقے کے لوگوں نے دھمکی دی ہے اگر ناروا سلوک بند نہ کیا گیا تا بڑا حتجاج کرنے سے گریز نہیں کرینگے ۔
512 total views, no views today


