مینگورہ ، اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز جو کہ نوجوانوں کے سب سے بڑے ایوارڈز ہیں کا انعقاد سوات کی حسین وادی میں 5دسمبر کو منعقد ہونگے۔ اینیوٹیو یوتھ فورم کے چیئرمین ڈاکٹر جواد اقبال نے کہا کہ اینیوٹیو یوتھ ایوارڈز کا انعقاد ۱3 اکتوبر کو ہونا تھا، مگر حالیہ زلزلہ کی وجہ سے ایوارڈز کو ملتوی کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کیلئے تمام تر تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ آئی وائی ایف کے صدر بلاول جمشید نے کہا کہ آئی وائی اے کا انعقاد ودودیہ ہال سیدو شریف میں کیا جارہا ہے جس میں پورے پاکستان سے لوگ شرکت کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی ، نامور سیاستدان، سماجی کارکن، میڈیا کے نامور نام اور نوجوان بڑی تعداد میں شرکت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سوات کے تمام لوگوں کے انتہائی شکر گزار ہیں کہ جو قومی سطح کے ایوارڈز کے انعقاد میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ آئی وائی ایف کے چیف کوارڈنیٹر محمد عدنان نے کہا کہ ایوارڈ تقریب میں آٹھ مختلف شعبوں میں ایوارڈز دیا جائے گا۔ جس کیلئے پورے پاکستان سے 1422 درخواستیں موصول ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹھ شعبوں میں ٹاپ تھری خوش نصیبوں کو جلدمطلع کیا جائے گا۔
498 total views, no views today


