سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت زیر صدارت پولیس افیسروں اور ایس ایچ اوز کے ساتھ اعلیٰ سطح اجلاس منعقد ہوا ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سوات بھر کے تمام بنکس،جیولری شاپ ،منی چینجرز اور ہوٹلوں میں سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگائیں اور سیکیورٹی گارڈز بھی جلد از جلد تعینات کریں،
انہوں نے کہاں کہ جس گھروں میں لوگ کرایہ پر رہتے ہیں وہ مقامی تھانہ میں اپنا انٹری کریں ،اگر کسی نے بھی خلاف ورزی کی تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائیگی ،انہوں نے پھر بھی سوات بھر کے تمام بنکس،جیولری شاپ ،منی چینجرز اور ہوٹلوں میں سیکیورٹی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے لگانے اور سیکیورٹی گارڈز تعینات کرنے کا پر ذورحکم دیا ،قانون کو چیلنج کرنیوالوں کیخلاف قانونی کاروائی کیجائیگی ،پولیس عوام کی جان و مال کی تحفظ کیلئے اپنا کرادار ادا کررہے ہیں،لیکن عوام کی تعاؤن بھی ضروری ہے ،پولیس عوام کیساتھ اچھا رویہ اختیار کریں ، جرائم کے خاتمہ میں سوات پولیس اپنا کردار ادا کرینگے ،جرا ئم کا خاتمہ میرا اولین تر جیح ہے
226 total views, no views today


