سوات، وزیر اعظم پاکستان کے مشیر انجینئر امیر مقام پر طالبان کی جانب سے ایک بار پھر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ،ائی جی پولیس نے تھرٹس الرٹ جاری کردیا ،امیر مقام کو سرگرمیاں محدود کرنے کی ہدایت ،انسپکٹر جنرل اف پولیس خیبر پختونخواہ کے دفتر سے جاری ہونے والے تھرٹس الرٹ نمبر9194.95 بمورخہ دس نومبر2015 میں ریجنل پولیس افیسر ملاکنڈ ڈویژن اور صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو ہدایت کی گئی ہے
کہ وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی سیکورٹی سخت کی جائے کیونکہ طالبان کی خفیہ اداروں کی جانب سے ایک بار پھر طالبان کی جانب سے انجینئر امیر مقام پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے اور کسی بھی وقت انکو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اور ساتھ میں امیر مقام کو اپنی سرگرمیاں محدود کرنے اور کسی بھی پروگرام پر پولیس کو پہلے سے اطلاع دینے کی ہدایت کی گئی ہے ،اس سلسلے میں جب انجنیئر امیر مقام کے سیکورٹی انچارج سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تھرٹس الرٹ کی تصدیق کی زرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے سیکورٹی پر صرف پانچ پولیس اہلکار تعینات ہے جبکہ اسلام آباد پولیس کی جانب سے اعلان کردہ 14 پولیس اہلکار تاحال انکو نہیں دئے گئے ۔
212 total views, no views today


