مینگورہ، پاک فوج کی زیر نگرانی ایک شاندارتقریب جس کا موضوع (ایک دن آرمی کے ساتھ) کاتختہ بند میں انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں پاک فوج کے آفسران اورمختلف یونیورسٹیوں ،اسکول اور کالج سے آنے والے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ طلباء وطالبات نے پاک فوج کے آفسران سے ملاقات کی اور اپنی علمی سرگرمیوں کے متعلق بات چیت کی۔پاک فوج کے آفسران نے ان کے جذبات کو سراہا اور ان کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کی یقین دہانی کرائی۔پاک فوج کی طرف سے آرمی کے ہتھیاروں اور ان کے متعلقہ سازوسامان کے سٹال لگائے گئے۔اس کے علاوہ مختلف عسکری ٹرنینگ کا مظاہرہ بھی کیا گیا جس میں کیوک ری ایکشن فورس ، ری پالینگ اور دہشت گردی سے نمٹنے کی مکمل کاروائی بھی شامل تھی جس کا مظاہرہ سٹوڈنٹس نے بھی کیا۔ اس کے بعد طلباء4 و طالبات کو یونٹ ایریاکا وزٹ کرایاگیا۔
510 total views, no views today


