مینگورہ،سوات کے صوبائی حلقہ پی کے چھیاسی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے راہنما سعداللہ خان نے پورے خاندان اورسینکڑوں ساتھیوں سمیت پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ،پی پی پی کی مرکزی،صوبائی اورضلعی قیادت پر بھرپوراعتمادکا اظہار،اس حوالے سے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعداللہ خان نے کہاکہ عام انتخابات
میں پی ٹی آئی کو اس لئے سپورٹ کیا کہ اس پارٹی نے عوام کو انصاف دلانے اور ملک میں تبدیلی لانے کا نعرہ لگایا تھا مگرنو ماہ گزرنے کے باوجود بھی وہ اپنے نعروں کو عملی جامہ نہ پہنا سکی،انہوں نے کہاکہ کافی سوچ سمجھ اور ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کے بعدپی پی پی میں شمولیت کا فیصلہ کیا جس کا آ ج باقاعدہ اعلان کرتا ہوں کیونکہ موجودہ دورمیں پی پی پی ہی ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک وقوم کی فلاح وبہبودکی خاطرعملی جدوجہدکررہی ہے جبکہ اس پارٹی کے قائدین نے ملک وقوم کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے مگر عوامی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ یہ پیپلزپارٹی ہی تھی جس نے ملک کو آئین دیاجبکہ اٹھارویں ترمیم بھی پاس کیا اس کے علاوہ ایسے بہت سے انقلابی اقدامات ہیں جو پی پی پی نے اٹھائے ہیں،انہوں نے کہاکہ پی کے چھیاسی میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی پی پی کے نامزدامیدوار شاہی خان کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہدکریں گے،اس موقع پر پی پی پی کے ضلعی صدر شمشیرعلی خان ایڈووکیٹ،جنرل سیکرٹری فضل حیات چٹان اورکابینہ کے دیگرعہدیداروں نے سعداللہ خان کی پی پی پی میں شمولیت کو خوش آئبدقراردیتے ہوئے کہاکہ ان کے حلقے میں ہونے ضمنی الیکشن میں اب پی پی پی کی جیت یقینی ہوگئی ہے ،انہوں نے کہاکہ پی پی پی نے ہردورمیں صدائے حق بلند کی ہے ہمارے قائدین نے کبھی بھی عوامی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کیا ہے ،انہوں نے کہاکہ پارٹی کارکن متحدہوکر پارٹی کو مزیداستحکام دینے اور حلقہ پی کے چھیاسی سے نامزدامیدوار شاہی خان کی جیت کیلئے مشترکہ جدوجہد شروع کریں۔
459 total views, no views today


