سوات ، وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے کہاہے کہ پاکستان دنیا کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،2018ء تک ملک سے لوڈ شیڈنگ سے مکمل خاتمہ کر دیں گے ،خیبرپختونخوا سے بڑی محبت اور پیار ہے، شدید سردیوں کی آمد سے قبل متاثرین کے گھروں کی تعمیر کا کام مکمل کیا جائے گا، چکدرہ سے کالام تک عالمی معیار کی شاہراہ بنائیں گے، جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں معاؤضہ کی تقسیم کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکا ہے،
جلد دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لوں گاان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات کے علاقہ شموزئی کے موضع گم کوٹ میں زلزلہ متاثرین میں چیکوں کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید ،گورنر خیبرپختونخوا سردارمہتاب احمد خان ،وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیرمقام ،ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ ،ضلع ناظم شانگلہ نیاز احمد خان اور عمائدین علاقہ اور عوامی نمائندے بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر سوات محمود اسلم وزیر نے وزیراعظم کو سوات میں زلزلے سے ہونے والی تباہی اور مابعد امدادی اوربحالی کے کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام اور ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ نے بھی تقریب سے خطاب کیا ، وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے مجھے بڑی محبت اور پیا رہے ،،فرانس میں دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان دنیا کو دہشتگردی سے نجات دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا،انہوں نے کہاکہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین میں معاوضہ کی تقسیم کا پہلا مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو چکا ہے، جلد دیگر متاثرہ علاقوں کا دورہ کر کے امدادی کاموں کا جائزہ لوں گا،وزیر اعظم نے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات محمو داسلم وزیر کی بھی تعریف کی اور ان کی کارکردگی کو سراہا جبکہ پاک فوج کوبھی شاباش دی۔
204 total views, no views today


