مینگورہ، چکدرہ تا کالام سٹرک پر تعمیران کام جلد شروع کیا جائے گا ، چکدرہ سے کالام تک عالمی معیار کی شاہراہ بنائیں گے ، اان خیالات کا اظہار وزیراعظم نواز شریف نے دورہ سوات کے موقع پر کیا انہوں نے مزید کہا کہ سوات میں چکدرہ سے لیکر کالام سڑک تعمیر کرینگے۔تا کہ عوامی مشکلات میں کمی آسکے۔ وزیراعظم نے متاثرین کو یقین دہانی کرائی کہ ان کے گھر سخت سردی آنے سے پہلے پہلے مکمل کر دیئے جائیں گے۔اس موقع پر وزیراعظم نے متاثرین زلزلہ سے پشتو میں بھی خطاب کیا۔دورہ کے موقع پر ویراعظم نے زلزلہ زدہ علاقے کا بھی دورہ کیا۔جہاں پر انہیں امداد ی کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔اس موقع پر گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب خان عباسی اور دیگر سیاسی وسماجی شخصیات بھی موجود تھے۔
456 total views, no views today
Comments


