مینگورہ، سوات تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں سوتن کے درمیان جھگڑا ،بچ بچاؤ کر نے والا خاتون گولی لگنے سے جاں بحق۔ ملزمہ نے زہریلی دواء پی خود کشی کر نے کی ناکام کوشش کی۔ ،ہسپتال منتقل ۔پولیس کے مطابق سوات تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے مشکومئی میں دو سوتن مسماۃ شاہ پرستان اور مسماۃ رواسیہ کے درمیان گھریلوں ناچاقی کی بناء پر جھگڑا شروع ہوا۔
جس کے نتیجے میں پڑوسی خاتون بچ بچاؤ کے لئے آیا۔اس دوران ملزمہ مسماۃ شاہ پرستان نے فائرنگ کی ۔تو اس دوران پڑوسی خاتون مسماۃ ناہیدہ گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کرد ی ہے۔جبکہ ملزمہ مسماۃ شاہ پرستان نے زہریلی دواء پی کر خود کشی کر نے کی ناکام کوشش کی۔جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
230 total views, no views today


