کبل، زلزلہ متاثرین کی بحالی اولین ترجیح ہے جاں بحق اور زخمیوں کے بعد جزوی اور مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو امدادی چیکوں کی فراہمی برق رفتاری سے جاری ہے تحصیل انتظامیہ ،پاک فوج ،منتخب سمیت وی ڈی سی ممبران امداد کے فراہمی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں کوئی بھی متاثرہ شخص امداد سے محروم نہیں رہے گا نقصان نہ ہونے والے افراد امداد لینے کی کوشش سے اجتناب کریں تاکہ متاثرین کے بروقت بحالی میں مشکلات سے بچا جاسکے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر کبل محمد نعیم خان نے زلزلہ متاثرین میں امدادی چیکوں کی تقسیم کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ زلزلہ متاثرین کے بحالی کے لئے انتظامیہ ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور مختلف مراحل کے تحت امداد پہنچا کر متاثرین کو ہر ممکن ریلیف دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ جاں بحق اور زخمیوں کے بعد تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو دو لاکھ جبکہ جزوی طور پر نقصان دہ مالک مکان کو ایک لاکھ روپے امدادی چیک فراہم کیا جارہا ہے جس کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے گا انہوں نے کہا کہ پاک فوج،تحصیل انتظامیہ ،منتخب کونسلران سمیت وی ڈی سی ممبران متاثرین کو شفاف اور بلا امتیاز امداد پہنچانے کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں البتہ جن لوگوں کے قدرتی طور پر نقصان نہیں ہوا ہے وہ امداد حاصل کرنے کی کوشش سے گریز کریں تاکہ بے جا رش سے نجات پاکر اصل متاثرین کو بروقت امداد کی فراہمی ممکن بنایا جاسکے۔
472 total views, no views today


