مینگورہ ، ڈویژن بھر میں بجلی کا طویل ترین بریک ڈاؤن ،شہری پریشان ،کاروبارکا پہیہ رک گیا،پانی کی شدید قلت ،لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا، اتوارکی صبح مینگورہ میں اچانک شہر بھر کی بجلی بند ہوگئی جس کے سبب بجلی سے وابستہ کاروبار کا پہیہ رک گیا جبکہ دیگر کاروبار پر بری طرح متاثرہوا،بجلی بندش اور پھر گھنٹوں گھنٹوں غائب رہنے کی وجہ کسی کو بھی معلوم نہ ہوسکی
اور پورا دن لوگ سخت ذہنی پریشانی میں مبتلا رہے ،صبح سے رات گئے تک بجلی بند رہی اس دوران شہر بھر میں لوگوں نے جنریٹر لگائے رکھے جس کے سبب عوام کی ذہنی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا،بجلی کی بندش کی وجہ معلوم کرنے کیلئے واپڈاسے رابطہ کرنے کی بھی کوشش کی گئی مگر اتوارکی چھٹی کی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا اوریوں لوگوں نے پورا دن لوگوں نے ذہنی کشمکش میں گزارہ ۔ادھر بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کیساتھ لوگوں کی کاروباری زندگی وابستہ ہیں ،بجلی کے طویل بندش سے قبل شہریوں کو اگاہ نہ کرنا محکمہ واپڈا کے نااہلی کی مترادف ہے ،لہذا محکمہ واپڈا سوات کو چائیے کہ وہ بجلی بندش بارے لوگوں کو مطلع کریں تاکہ لوگوں کو مشکلات درپیش نہ ہوں، بجلی سے وابستہ افراد کے کاروبار مکمل طورپر ٹھپ ہوکر رہ گئے تھے جبکہ مساجد میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے نمازیوں خو مشکلات کاسامنا ، طویل بجلی چلی جانے سے محکمہ واپڈا کے کسی بھی دفتر سے کسی قسم کا جواب نہیں مل رہا تھا ، واپڈا کے تمام نمبرز مکمل خاموش ہوچکے تھے ، وزیراعظم اور اس کے وزراء کے کے پی کے اور خصوصاً مالاکنڈ ڈویژن کے وعام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہے ہیں ۔
237 total views, no views today


