مینگورہ۔سوات میں ٹرانسپورٹ برادری کا مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ،جلسہ، نعرہ بازی،مظاہرین جلوس کی شکل میں سوات پریس کلب پہنچ گئے،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں پہیہ جام ہڑتال کرنے کا اعلان،انیس مارچ کوپہیہ روکیں گے، اس حوالے سے آل سوات ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے صدر خائستہ باچا،سیکرٹری مکرم خان اوردیگرعہدیداروں نے
سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے جنرل بس سٹینڈ کا ٹھیکہ نئے ٹھیکدار کو دیا گیا ہے اس وقت سے ٹرانسپورٹروں سے مقررہ کردہ شرح سے زائدٹیکس وصول کیا جاتا ہے اوریہ غنڈہ ٹیکس نہ دینے والے ٹرانسپورٹروں کو تشددکا نشانہ بنایا جاتا ہے،انہوں نے کہاکہ ہم مناسب اضافے کے ساتھ ٹیکس دینے کو تیار نہیں مگر ٹھیکداراس سے بھی کئی گنازیادہ ٹیکس وصول کررہا ہے ،ہم نے اس ظلم کے خلاف ٹی ایم اے حکام،ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کے ذمہ داروں سے ملاقاتیں کیں اورانہیں اس سلسلے میں درخواستیں دیں مگر سب نے زبانی جمع خرچ سے کام چلایا اورکسی نے بھی ہمارے ساتھ جاری ظلم کو بند کرانے کیلئے کسی قسم کا اقدام نہیں کیا،انہوں نے کہاکہ نئے ٹھیکیدارنے ضلعی حکام کے سامنے اس بات کا اقرار کیا ہے کہ وہ مرضی کے مطابق زائد ٹیکس وصول کررہا ہے مگرا سکے باوجود بھی حکام نے اس سے بازپرس تک نہیں کی،انہوں نے کہاکہ ہم کسی بھی صورت غنڈہ ٹیکس دینے کو تیار نہیں ،یہاں پر ٹھیکدارکھلے عام ٹیکس اوربھتہ وصول کررہا ہے مگر اس کا ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ،انہوں نے کہاکہ ٹی ایم اے،ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت سب کچھ جاننے کے باوجود خاموش تماشائی کا کرداراداکررہے ہیں جس سے ثابت ہو تا ہے کہ وہ سب ناکام ہوچکے ہیں، انہوں نے کہاکہ اگرٹرانسپورٹ سے ہمارارزق وابستہ ہے تو اس سے عوام کو بھی کافی سہولیت ہے ،ہم ہروقت لوگوں کو سروس مہیا کررہے ہیں تاکہ انہیں سفری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے مگر ٹی ایم اے حکام ،ضلعی انتظامیہ اورصوبائی حکومت نے ہمیں اس بات پر مجبورکردیا ہے کہ ہم اپنے مسائل کے حل اورجائز مطالبات کو تسلیم کرانے کیلئے انیس مارچ کو پہیہ جام ہڑتال کریں گے اوراس سلسلے میں ہماری پوری برادری متفق ومتحد ہے اور وہ مسائل کے حل تک پرامن احتجاج کاسلسلہ جاری رکھے گی،اس موقع پر پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے گران خان نے کہاکہ ہماری پارٹی نے انصاف اورتبدیلی کا نعرہ لگایا ہے تو اس کے مطابق سب کوانصاف ملے گا ،ہم ہرظلم کے خلاف آوازاٹھائیں گے جبکہ ٹرانسپورٹ برادری میں پھیلی ہوئی بے چینی کوختم کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کریں گے۔
469 total views, no views today


