مینگورہ ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا کہ موجودہ وقت سیاست چمکانے کا نہیں بلکہ ایمرجنسی بنیادوں پر متاثرین زلزلہ کی بحالی کا ہے ، پنجاب حکومت کو ناکام کہنے والے تبدیلی کے دعویدار خیبرپختونخوا پر توجہ دیں ، افضل خان لالا کی وفات پورے ملک کا نقصان ہے ، خان لالا کا سیاسی فکر زندہ رہے گا ، افضل خان لالا جرآت اور عظمت کے پہاڑتھے جن سے ہم رہنمائی لیتے تھے ، تبدیلی کے دعویدار ناکام ہوچکے ہیں آنے والے انتخابات میں عوام ایک بارپھر سرخ جھنڈے کو مینڈیٹ دینگے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے درشخیلہ مٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے بزرگ رہنما محمد افضل خان لالا مرحوم کی فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے جنرل سیکرٹری سابق ایم پی اے رحمت علی ، سابق ایم پی اے وقار احمد خان ، خان نواب ، افضل خان لالا کے بھتیجے کرنل (ر) عبدالغفار خان ، ابراہیم دیولئی ، عبداللہ یوسفزئی ، خواجہ محمد خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے ، میاں افتخار حسین نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں الیکشن مہم چلانے پر اے این پی پر پابندی تھی اس وجہ سے ہم اپنا پیغام عوام کو نہیں پہنچاسکے ، انہوں نے کہا کہ ہم بلاتفریق بلا امتیاز کے احتساب کے حق میں ہیں لیکن پارٹی اور عوام انتقا می سیاست برداشت نہیں کریگی ، انہوں نے کہا کہ مرکزکی جانب سے پن بجلی منافع میں اضافہ عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت کا مطالبہ تھا اور اہم نے اس کیلئے بھر پور جدوجہد کی ، اسلئے پن بجلی منافع میں اضافہ ہماری کا میابی ہے ، انہوں نے کہاکہ موجودہ صوبائی حکومت کی مرکزی حکومت سے اختلافات ہیں جس سے صوبے کے عوام متاثر ہورہے ہیں ۔
436 total views, no views today


