مینگورہ، جمعیت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیر مولاناگل نصیب خان نے کہاہے امریکہ کی پیدا کردہ دہشت گرد ی نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،عمران خان کی حکومت دھاندلی کی پیدوارا ہے جس میں نوجوانوں کو ڈانس اور بے راہ روی کا سبق دیا گیا ،پیپلزپارٹی غریبوں کی نہیں جاگیرداروں کی پیداوار ہے،22نومبر کو بونیر میں محمود غزنوی کانفرنس اسلامی انقلاب کے لئے امیدکی کرن ثابت ہوگی ،
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مینگورہ میں جے یو آئی ف کے ضلعی دفتر میں سوات اور ڈویژن کے دیگر اضلاع کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی اورجے یو آئی بونیر کے امیر مفی فضل غفور،جے یو آئی سوات کے امیر قاری محمود،جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسحاق زاہد،اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،مولانا گل نصیب خان نے کہاکہ اسلام کی تاریخ میں پہلی بار محمود غزنوی نے پورے برصغیر کو قبضہ کرکے اسلام کا علم بلند کیا آج بھی اگر نوجوان ان کے نقش قدم پر چلے تو کامیابی نزدیک ہے انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ پر قابض لوگ اسلام اور مسلمان کے دشمن ہیں انہوں نے کہاکہ تمام اسلامی ممالک کے حکمران عالم کفر سے متفق ہیں کہ اسلامی اقدار کا خاتمہ ہوانہوں نے کہاکہ ورلڈ بینک سمیت دیگر عالمی ادارے اسلام کے خلاف استعمال ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے نعرے لگانے والوں نے کوئی تبدیلی نہیں لائی بلکہ نوجوانوں کو بے راہ روی کا شکاربنادیا کرپشن ختم ہوئی نہ ہی تھانہ کلچر کا خاتمہ کیا گیا انہوں نے کہاکہ عمران خان صرف اخبارات اور ٹی وی سکرین تک محدود ہیں اور انہیں سیاست اور بلدیاتی نظام کا الف ب تک کی خبر نہیں انہوں نے جے یو آئی ف کے ذمے داروں پر زور دیا کہ 22نومبر کو بونیر میں ڈویژنل سطح پر ہونے والی محمود غزنوی کانفرس کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں شروع کریں جس سے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین خطاب کریں
265 total views, no views today


