سوات، مینگورہ شہر کے نواحی علاقوں منگلور سیرئی اور باترا کے سینکٹروں خاندانوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کردیا، شمولیتی تقریب گاؤں باترا میں منعقد ہوئی جس میں تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران اور حلقہ پی کے اکیاسی کے صدر میاں جاوید حسین سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی ،ا س موقع پر میاں سید قمر ، حیات محمد خان،امجدنے اپنے خاندانوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفیٰ ہو کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی، اس موقع پر عزیزاللہ گران نے کہا کہ تحریک انصاف مظلوم ، غریب ، بے بس عوام کی پارٹی ہے، جو انصاف پر مبنی فیصلے کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ اج تحریک انصاف میں لوگ جو ق درجوق شامل ہو رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت میں جتنے کام ہوئے ہیں وہ کسی اور حکومت میں نہیں ہوئے ، ایم پی اے نے کہا کہ علاقہ کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے بھر پور انداز میں اسمبلی کی فلور پر اواز اٹھاؤں گا، اس موقع پر شمولیت اختیار کرنے والوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کی امنگوں پر پورا اتری ہے اس وجہ سے اس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، جبکہ اس پارٹی نے قلیل مدت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور لوگوں کے بنیادی مسائل حل کئے ۔
460 total views, no views today


