مینگورہ، ضلع سوات میں موسم بہار کی تیز بارش کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، اسمانی بجلی اور گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی وجہ سے مینگورہ شہر سمیت پورے ضلع کے ندی نالیوں میں طغیانی آگئی ہیں، دریائے سوات میں بہاؤ میں اضافہ کی وجہ سے ایو ب پل کے قریب بجلی کے بڑے کھمبے گر گئے ہیں ، جس کی وجہ سے تحصیل مٹہ اور کبل کے اٹھ لاکھ ابادی بجلی سے محروم ہیں،
جبکہ دریائے سوات کا پانی جاوید اقبال پولیس لائن میں بھی داخل ہو چکاہے، طغیانی کے باعث ایک مرتبہ پھر خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ ایوب پل کا عارضی راستہ دریا برد ہو جائے اور مینگورہ شہر کا رابطہ تحصیل مٹہ اور کبل سے کٹ جائے ، اسی طرح مینگورہ شہر کے درمیان میں گزرنے والی بڑی ندی میں بھی طغیانی اگئی ہے ۔اتوار کے دن شروع ہونے والے بارش میں پیر کے دن تیزی اگئی ہے، جس سے سوات کے سیاحتی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سردی لوٹ ائی ہیں،
600 total views, no views today


