سوات ، ڈسٹرکٹ پولیس افیسر محمد سلیم مروت نے کہاں کہ ابتک 1600کمسن ڈرائیوروں کے اسٹامپ پیپر جمع ہوچکے ہیں ،انکی والدین نے قسم کھائی ہے کہ ہم اپنے کمسن بچوں کو موٹرسائیکل نہیں دینگے ،اور اسٹامپ پیپر پر بھی واضح لکھا ہے کہ اگر ہمارے بیٹے نے دوبارہ موٹر سائیکل چلایا تو انکی خلاف قانونی کاروائی کیجائے ،ڈی پی او سوات نے سوات بھر کے تما م پولیس سٹیشن ،اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کو ہدا یت دی ہے کہ کمسن ڈرائیوروں اور بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے والوں کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہئے ، کمسن ڈرائیور بغیر ہیلمٹ اور لائسنس نہ ہونیوالے ڈرائیورو ں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کرینگے ، قانون کو چیلنج کرنیوالوں کیلئے قانونی راستہ بھی اپنائینگے ،کمسن ڈرائیوروں کیخلاف اپریشن میں کسی قسم کی سفارش قبول نہیں ہوگی ، یہ اپریشن جاری رہیگا ، تین دن تک موٹر سائیکل سرکار کے قبضہ میں ہوگا ،عدالتی اسٹامپ پیپر پر والدین،بھائی کے علاوہ یہ موٹر سائیکل کسی کو بھی نہیں دیا جائیگا ، انہوں نے میڈیا کے ذریعے تما م والدین کو ہدایت دی کہ اپنے کمسن بچوں کو ڈرائیونگ سے بچھائیں ،اس سے ٹریفک حادثات بھی ہوتے ہیں ،اور ان کمسن ڈرائیوروں کے حادثات کیوجہ سے کئی گھرانوں میں ماتم بھی گزر گئی ہے ،سوات پولیس عوام کی خدمت کیلئے ہر وقت تیار ہیں ،عوام بھی پولیس کیساتھ تعاؤن کریں
532 total views, no views today


