مینگورہ، سوات کی تحصیل مٹہ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے ز لزلہ زدگان نے امدادمیں نظر اندازی کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی،ریونیونے اقرباپروری کی بنیاد پر لسٹیں ترتیب دی ہیں،متاثرین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے،متاثرین نے فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے مٹہ کے علاقہ گام سیر سے تعلق رکھنے والے محمدکمال اور دیگر نے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب اوربعدازاں سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا
کہ زلزلہ کے بعد جب سروے شروع ہو اتو ہم نے کئی بار اے سی کو آگاہ کیا کہ غیر مستحق افرادکا اندراج ہورہاہے مگر وہ صرف ہمیں تسلی دیتا،انہوں نے کہاکہ لسٹوں میں ان افرادکے نام درج ہیں جن کا کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا جبکہ ان غیر مستحق افرادنے چیک اوردیگر امدادی سامان بھی حاصل کرلیا ہے اور دوسری جانب جن لوگوں کے مکانات مکمل طورپر تباہ ہوئے یا جنہیں جزوی نقصان پہنچاہے ان متاثرین کو ابھی تک کچھ بھی نہیں ملا،انہوں نے کہاکہ علاقہ گام سیر،چمن لالئی،انڑا ڈھیرئی اورلابٹ کے متاثرین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے ،ایک طرف عمران خان فوری انصاف کی فراہمی اورکرپشن کے خاتمہ کے دعوے کررہے ہیں اوردوسری طرف ان کی پارٹی کی حکومت میں زلزلہ زدگان کی حق تلفی کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ مسلسل نظر اندازی کی وجہ سے متاثرین کی مشکلات اور پریشانیوں میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے مطالبہ کی حکومت اوردیگر اعلیٰ حکام مذکورہ علاقوں کے متاثرین کیساتھ ہونے والی ناانصافی اورامدادکی تقسیم میں من مانیوں کی تحقیقات کرکے متاثرین کی دادرسی کریں نصورت دیگر احتجاج پر مجبورہوجائیں گے،اس موقع پر شیرافضل خان،ابراہیم،شیرزادہ خان،شمشادسمیت متاثرین ایک بڑی تعدادبھی موجود تھی۔
327 total views, no views today


