مینگورہ ، جماعت اسلامی ضلع سوات کا مشتاق احمد خان کی قیادت میں حلقہ پی کے 95 کے نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے پر احتجاجی مظاہرہ ، 25 نومبر تک ڈیڈ لائن ، 26 نومبر کو صوبائی الیکشن کمیشن پشاور اور 27 نومبر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد کے دفاتر کے سامنے مظاہروں اور گھیراؤکا اعلان ، سوات پریس کلب کے سامنے جماعت اسلامی ضلع سوات کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ ہوا جس سے جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر مشتاق احمد خان ، ضلعی امیر ڈاکٹر فضل سبحان ، جنرل سیکرٹری حافظ اسرار احمد نے خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان گزشتہ آٹھ ماہ سے حلقہ پی کے 95 کے عوام کے ساتھ ظلم وذیادتی کررہا ہے ، اعزاز الملک افکاری بیس ہزار سے زیادہ ووٹ لینے اور ایم پی اے منتخب ہونے کے باوجود خیبر پختونخوا اسمبلی میں حلقہ پی کے 95 کی نمائندگی نہیں ہے الیکشن کمیشن آف پاکستان جمہوریت اور عوام کو ائینی حق دینے میں رکاوٹ ہے ، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق سنیٹر منتخب ہونے کے بعد خالی ہونے والی نشست پر اعزاز الملک افطاری منتخب ہوئے ، کسی سیاسی پارٹی این جی او یا انتخابی عملہ نے انتخابات کے دوران خواتین کو روکنے کے ثبوت فراہم نہیں کئے ، ہائیکورٹ نے بھی جماعت اسلامی کے حق میں فیصلہ دیا تاہم تا حال الیکشن کمیشن نے نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کیا ، انہوں نے کہا کہ اگر 25نومبر تک الیکشن کمیشن نے نومنتخب ایم پی اے اعزاز الملک کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا تو 26 نومبر کو صوبائی الیکشن کمیشن کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے ، اگر پھر بھی مسئلہ حل نہیں تو 27 نومبر کو مرکزی الیکشن کمیشن اسلام آباد کے دفتر کا گھیراؤ کریں گے اور صوبہ کی سطح پر احتجاجی مظاہرے شروع کریں گے ۔
746 total views, no views today


