خوازہ خیلہ، ڈی ای او سوات کا گورنمنٹ پرائمری سکول نویکلے وچ خوڑ کا اچانک معائنہ ، تمام عملہ معطل رپورٹ طلب سکول کو 12 بجکر 45 منٹ پر بند کرنے پر ڈی ای او حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم برہم ہوگئے اور متعلقہ سکول کے تمام عملہ کو فوری طور پر معطل کرکے اے ایس ڈی ای او امتیاز علی سے ایک ہفتہ کے اندر اندر رپورٹ طلب کرلیا گیاہے ، محکمہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے طرف سے ڈی ای او حافظ ڈاکٹر محمد ابراہیم نے تحصیل خوازہ خیلہ کے گورنمنٹ پرائمری سکول نویکلے وچ خوڑ پر اچانک معائنہ کیا جہاں پر انہوں نے12 بجکر 45 منٹ پر سکول بند پایاجس پر وہ بہت زیادہ برہم ہوگئے اور سکول کے تمام عملے کو فوری طور پرمعطل کردیا گیا ، ڈی ای او سوات نے متعلقہ سکول کے حوالے اے ایس ڈی ای او امتیاز علی سے سات دن کے اندر اندر رپورٹ طلب کیا ہے ۔
772 total views, no views today


