دبئی: چوتھے اور آخری ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے 355 رنز کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔
اس سے قبل انگلش کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوررز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 355 رنز بنائے، اوپننگ بلے بازجیسن رائے اورالیکس ہیلز نے ٹیم کو 54 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ہیلز 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تاہم دوسری وکٹ کے لیے رائے نے رووٹ کے ساتھ ملکر 140 رنز کی شراکت داری قائم کی، جیسن رائے 102 اور روٹ 71 رنز بنا کر پویلیین لوٹے جب کہ کپتان مورگن بھی 14 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ٹیلر اور بٹلر نے پانچویں وکٹ کے لیے 79 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم ٹیلر 13 رنز پر محمد عرفان کا شکار بنے جب کہ جوز بٹلر آخر تک وکٹ پر کھڑے رہے اور صرف 47 گیندوں پر 8 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے شاندار سنچری اسکور کی اور 116 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عرفان اور اظہر علی نے 2،2 جب کہ یاسرشاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور افتخار احمد کی جگہ احمد شہزاد اور ظفر گوہر کی جگہ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان کے خلاف 1-2 کی برتری حاصل ہے۔
878 total views, no views today


