سوات،جنرل آفیسرکمانڈنگ مالاکنڈٖ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کہا کہ پاک فوج ،سول انتظامیہ اور عوام کے ساتھ مل کر زلزلے کے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں دن رات مصروف ہیں ۔یہ بات انہوں نے چکدرہ میں زلزلے کے متعلق امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران کہیں اس دورے میں جی او سی نے دیر میں جاری امدادی سرگرمیوں کا بخوبی جائزہ لیا متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور متاثرہ لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ اس دورے کے دوران جی او سی نے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء تقسیم کی جس میں کمبل ،رضائیاں ،گرم کپڑے اوراشیاء خورد ونوش شامل ہیں جی او سی نے متاثرہ افراد میں چیک بھی تقسیم کئے ۔متاثرہ افراد سے چکدرہ میں خطاب کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں متاثرہ لوگوں کو ان کا حق منصفانہ طور پر ضرور ملے گا۔اس سے قبل انہوں نے دیر میں باراول بانڈے کا دورے بھی کیااور وہاں زلزلے سے متعلق امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جی او سی نے امدادی سرگرمیوں کو زور و شور سے جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی۔
676 total views, no views today


