مینگورہ، ڈسٹرکٹ سیکیورٹی برانچ سوات کے انچارج انسپکٹر حاجی عبدالرحمن کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تھانہ مینگورہ میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی ، تقریب میں ڈی ایس پی صدیق اکبر مہمان خصوصی تھے ، جبکہ امن تنظیم اصلاحی کمیٹی ملاکنڈ ڈویژن کے صدر حاجی زبیر خان نے تقریب کی صدارت کی ، شعراء نے کلام پیش کیں ، جبکہ اس موقع پر ایس ایچ اور تھانہ مینگورہ وحیداللہ خان ، ایس ایچ او تھانہ رحیم آباد بخت زادہ خان کے علاوہ دیگر عمائدین علاقہ بھی موجود تھے ، مقررین نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ ہونے والے حاجی عبدالرحمن کو بہترین اخلاق اور عوامی مسائل و مشکلات کے ازالے کیلئے ہر ممکن کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کی گئی ، ڈی ایس پی صدیق اکبر اورامن تنظیم مصالحتی کمیٹی کے کوارڈینیٹر حاجی زبیر خان نے کہا کہ ہمارامقصد مخلوق خدا کی خدمت کرنا ہے اور معاشرے سے ناہمواریوں کے خاتمے کیلئے مشترکہ کردار ادا کرنا ہے ، اس مقصد کیلئے حاجی عبدالر حمن نے دن رات ایک کرکے کام کیا ہے اور اپنی ٹیم کی بہترین طریقے سے رہنمائی کی ہے ، تقریب کے آخر میں ملک وقوم کی امن اور ترقی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور میں دعاکی گئی ، ضلعی اقلیتی چیئرمین بالک رام اور دیگر نے انسپکٹر عبدالرحمان کی ریٹائرمنٹ کے موقر پر انکے خدمات کی بے حد تعریف کی ۔
660 total views, no views today


