سوات،جنرل آفیسرکمانڈنگ مالاکنڈٖ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان نے کہا کہ پاک فوج زلزلے کے متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی ۔یہ بات انہوں نے چترال میں زلزلے کے متعلق امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنے دورے کے دوران کہی ۔ جی او سی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح بھی کیا ۔جی او سی نے چترال میں جاری امدادی سرگرمیوں کا بخوبی جائزہ لیا ،متاثرہ علاقوں کا دورہ کیااور متاثرہ لوگوں سے ملاقات بھی کی۔ جی او سی نے متاثرہ افراد میں امدادی اشیاء کی تقسیم کا جائزہ بھی لیا۔امدادی اشیاء میں کمبل ،رضائیاں ،گرم کپڑے اوراشیاء خورد ونوش شامل ہیں جی او سی نے متاثرہ افراد میں چیک کی تقسیم کاجائزہ لیا ۔ جی او سی نے چترال کی عوام کو یقین دلایا کہ بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں متاثرہ لوگوں کو ان کا حق منصفانہ طور پر ضرور ملے گا۔ جی او سی نے امدادی سرگرمیوں کو زور و شور سے جاری رکھنے کی ہدایات بھی کی۔قبل ازیں کمانڈنگ آفیسرچترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ نے جی او سی کو زلزلہ متاثرین کے حوالے سے جاری امدادی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی اور جامعہ بریفینگ بھی دی۔
756 total views, no views today


