سوات، یونیورسٹی آف سوات کی عمارت ٹکڑوں میں بٹ گئیں، 26 اکتوبر کے زلزلے نے کرایہ کی بلڈنگ ناقبل استعمال کردی ، جس کے بعد یونیورسٹی اف سوات کے مختلف ڈیپارٹمنٹ میں پڑھنے والے طلباء وطالبات کی کلاسیں اور پڑھائی شدید متاثرہو گئیں، اب ان تمام ڈیپارٹمنٹس کو ایک جگہ ہونے کی بجائے ان کو ٹکڑوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ایک ڈیپارٹمنٹ ایک بلڈنگ دوسرا دوسری بلڈنگ میں قائم کیا گیا ہے، جس سے طلباء وطالبات کو ذہنی پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے، کئی طلباء وطالبات کواپنے ڈیپارٹمنٹ کے متعلق معلومات بھی نہیں کہ کلاسیں کب شروع ہونگی اور کہاں ہونگے، سول سوسائٹی نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایک ایسی عمارت کرایہ پر لی جائیں جہاں پر تمام ڈیپارٹمنٹس کے طلباء وطالبات کیلئے کلاسیں موجود ہوں، جبکہ موجودہ عمارت میں مختلف ڈیپارٹمنٹس منتقل ہونے سے کالج اف ہوم اکنامکس کے طلباء کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
845 total views, no views today


