مینگورہ، ایکسیلشئر کالج سنگوٹہ جو اب پرائیویٹ بلڈنگ میں قائم ہوا ہے ، اس پر مکمل طورپر پابندی لگادی جائے ، جبکہ کثیر سرمایہ سے بننے والی تعمیراتی فنڈز جو رکے ہوئے ہیں ان کوروکاجائے ، یہ ادارہ پرنسپل اور ان کے ماتحت اہلکاروں کے لئے سونے کی چڑیا بن گئی ہے ، روز بروز تعلیمی ماحول انتہائی خرابی کی طرف جارہی ہے ، جبکہ اس کے اثرات کوئی اچھے نہیں ، اس رقم سے کوئی اور ادارہ یا کارخانے عمل میں لائے جائیں ایکسلشےئر کالج میں آئے روز ہاسٹلوں میں طلباء کی مارا ماری روز کامعمول بن چکا ہے ، جبکہ تعلیم کے بجائے اخلاق کے بجائے بداخلاقی اس کا زیور بن چکا ہے ، لہٰذا اس تعلیمی ادارے کو ختم کرکے از سر نو ایک نئے نام سے ادارہ قائم کیاجائے ۔
835 total views, no views today
Comments


