مینگورہ، سوات بھر میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن ، انکوائری نمبر ز بند ، عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ، ملک کے ناکام ترین ادارہ واپڈا کی طرف سے پورے ضلع سوات میں زبردستی بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی گئی ، جس کی وجہ سے بجلی سے وابستہ افراد کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ،جبکہ باربار واپڈا کے دفاتر سے اس سلسلے میں معلومات کرنے کی کوشش کی گئی
مگر یہاں سے کوئی بھی جواب نہیں آیا ، جبکہ اس سلسلے میں عوام نے اخباری دفاتر کو ٹیلی فون کالز کی مگر کوئی معلومات نہ ہوسکی ، سوات سے منتخب ممبران کے ایک بھاری فوج موجود ہے ، انہوں نے بھی منہ کھولنے کی زحمت تک گوارہ نہیں کی ، مظلوم اور یتیم سوات کے ساتھ یہ سلسلہ جاری رہے گا
380 total views, no views today
Comments


