پاک فوج کے زیر انتظام میجر جنرل ثناء اللہ شہید میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پرینس فٹبال کلب منگلورنے جیت لیا۔یہ ٹورنامنٹ گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں منقعد کیاگیا جس کے مہمان خصوصی جنرل آفیسر کمانڈنگ مالاکنڈ آرمی ڈویژن میجر جنرل نادر خان تھے اس کے علاوہ ناظم اعلی محمد علی شاہ، فوج اور سول اداروں کے آفسران،طلباء اور مقامی لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی ۔یہ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے ۲۳ نومبر تک کھیلاگیا ۔اس ٹورنامنٹ میں مالاکنڈ ڈویژن کی 26بہترین ٹیموں نے حصہ لیا۔اس ٹورنامنٹ کا فائنل پرینس فٹبال کلب منگلور اور ینگ مین فٹبال کلب امانکوٹ کے درمیان کھیلا گیا۔اس میچ کی فاتح ٹیم پرینس فٹبال کلب منگلورقرار پائی ۔ میچ کے دوران شائقین کا جوش دیدنی تھا۔جی او سی نے میچ کے احتتام پر کھلاڑیوں اور فاتح ٹیم میں انعامات اور ٹرافی بھی تقسیم کی ۔ جی او سی نے کھیلاڑیوں کو داد دی جس سے کھیلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوگئے ۔جی او سی نے کھیلاڑیوں کو داد دیتے ہوئے کہا کہ تفریحی تقریبات سے ایک صحت مند اور پر امن معاشرے کی بنیاد پڑتی ہے۔انہوں نے کہا ایسے صحت مند ماحول میں ایک صحت مند قوم پرورش پاتی ہے جو ملکی ترقی اور امن وامان میں مثبت کر دار ادا کر سکتی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاک فوج اور سول انتظامیہ مل کر سوات کی عوام کو بہترین کھیل کا ماحول فراہم کریں گے۔گراسی گراونڈ کو اچھا اور میعاری گراونڈ میں تبدیل کر دیا جائے گا جس میں ایک صحت مند سوات کے بچے پرورش پائیں گے
864 total views, no views today


