سوات ، صوبائی قبائلی علاقہ پاٹا کے تمام اضلاع سوات ، بونیر ، ملاکنڈ ایجنسی ، دیراپر ، لوئر دیر ، چترال اور شانگلہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ اتوار اور پیر کے درمیان رات گیارہ بجکر انیس منٹ پر محسوس کئے گئے،ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت6.2 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کا مرکز افغانستان ،تاجکستان میں کوہ ہندوکش بتائی جاتی ہے،زلزلہ کی گہرائی 83کلومیٹر تھی۔ اتوار اور پیر کے درمیانی رات گیارہ بجکر انیس منٹ پر ڈویژن بھر اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے لوگوں میں خوف وہراس، لوگ گھروں سے نکل آئے،ریکٹر سکیل پر زلزلہ کی شدت 6.2ریکارڈکی گئی ہے واضح رہے کہ آٹھ اکتوبر 2005ء اور 26 اکتوبر 2015ء اور اب اس زلزلے سے بھی لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے ، اور زلزلے کی وجہ سے مکانات کو کافی نقصان جبکہ بٹ خیلہ میں مکان گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ، شریف اباد بٹ خیلہ میں زلزلہ سے متاثرہ مکان گرنے سے ایک سالہ بچے سمیت دو افراد جان بحق، علاقہ کے عوام اور الخدمت کے رضاکاروں نے اپنی مدد اپ کے تحت زخمیوں کو ملبے تلے نکال کرکے ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا دئیے ۔تفصیلات کے مطابق شریف اباد بٹ خیلہ میں حالیہ زلزلہ سے متاثر ہونے والے مکان گرنے سے کمرے میں موجود گلزار ماما اور ایک سالہ نواسہ ہلال ملبے تلے دب گئے جنہیں علاقہ کے عوام اور الخدمت کے رضاکاروں نے نکال کر ہیڈ کوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ پہنچا دیا تاہم دونوں زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا
638 total views, no views today


