مینگورہ، سوات میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ جاری ،آغواء کر نے کے بعد ایک شخص نامعلوم شرپسندو ں کی فائرنگ سے جاں بحق۔ ملزمان واقعہ واردات کے بعد فرار۔پولیس کے مطابق سوات تحصیل مٹہ کے علاقے گوالیرئی کی پہاڑی علاقہ وارئی میں نامعلوم افراد نے دوست محمد نامی شخص کو آغواء کیا۔
اور بعد میں فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ لاش کو ویران جگہ میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے واقعے کی بعد رپورٹ در ج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
323 total views, no views today
Comments


