گلگت: وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کی سیاست ذاتیات پر مبنی نہیں اسی لئے وہ اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست کررہے ہیں۔ جھنگ میں کسان پیکیج کے تحت کاشتکاروں کو امدادی چیکس کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ ہمدردی نعروں یا بیانات سے نہیں ہوتی، ہمدردی کچھ کر گزرنے سے ہوتی ہے،
کسان پیکج کی منظوری کے دوران انہوں نے سب سے یہی کہا کہ کسان پیکج ایسا ہونا چاہئے کہ کاشت کاروں کو حکومتی امداد پر اطمینان ہو، یہ پہلی حکومت ہے جو کسانوں کو 341 ارب روپے کا پیکیج دے رہی ہے،
وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ وہ کئی سال سے کہہ رہے ہیں کہ ان کی سیاست ذاتیات پر مبنی نہیں ہم اقتدار کے بجائے اقدار کی سیاست کی بنیاد رکھ رہے ہیں جن صوبوں میں دیگر جماعتوں نے حکومت بنائی ہم ان کے ساتھ بھی چلے کیونکہ ہمیں اقتدار یا حکومتوں کی سیاست کی تو عوام کی خدمت نہیں کرسکی گے۔ کسان پیکیج صرف پنجاب کے لئے نہیں بلکہ یہ پورے ملک کے لئے ہے۔ کسانوں سے ہمدردی کے دعویداروں نے اس پیکیج پر پابندی لگادی۔
اس سے قبل گلگت میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان کے لوگ بہت سے مسائل میں گھرے ہوئے ہیں، ماضی کی حکومتوں نےگلگت بلتستان اور عوام پرتوجہ نہیں دی ، وہ چاہتے ہیں کہ یہاں کے مسائل دور کریں اور گلگت کےعوام بھی آئین کےتحت زندگی گزاریں،اس لئے انہوں نے اس خطے کےلئے خصوصی اصلاحات کمیٹی بنائی ہے۔ شمالی علاقوں میں اتنا پیسہ خرچ کیا جارہا ہے جتنا کراچی، لاہور اور دیگر شہروں پر نہیں لگایاجارہا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سڑکیں بننے سے فاصلے کم ہوتےہیں اور دل ملتےہیں، گلگت سےاسکردو تک ہائی وے بنائی جائےگی، اس منصوبے پر 50 ارب روپے لگیں گے،اس سڑک کو اقتصادی راہداری کا حصہ بنایا جائے گا ، خنجراب ،سوست اور گلگت والی سڑک حویلیاں تک جائے گی، وسط ایشیا سے آنے والی ٹریفک اسی سڑک سے ہوتی ہوئی گوادر تک جائے گی، جتنا پیسا خرچ کیا جارہا ہے اتنی خوشحالی بھی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ گلگت میں بجلی کی فراہمی کےمنصوبےلگائےجائیں گے، اسی خطے میں بھاشا ڈیم بن رہاہے جو منگلا اور تربیلا سے بڑا ڈیم ہوگا،اسکردو،داسواوربونجی میں بھی بجلی کے منصوبوں پر کام کیا جائےگا جس سے ہمیں 10 ہزار میگا واٹ بجلی ملے گی۔
سیاحت کے فروغ کے حوالے سے وزیر اعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں، دہشت گردی کے خاتمے سے سیاحت کو فروغ ملے گا۔
378 total views, no views today


