مینگورہ ، پاکستان تحریک انصاف کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے، عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں، صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدے بتدریج پوری کررہی ہے جس کے باعث عوام کا اعتماد عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف پر روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے ، ان خیالات کا اظہار ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان ، تحصیل کونسلر زاہد خان نے گل کدہ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی بہتر پالیسوں کے وجہ سے تحریک انصاف کے مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور عوام تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حلقہ کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں ، اس موقع پر جنرل کونسلر شہزادشاہ ، وقاص اور سلطنت خان نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
624 total views, no views today


