سوات، محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام مقامی زبانوں کی علاقائی و عوامی موسیقی کے فروغ فن اور فنکار کی حوصلہ افزائی کیلئے یا قربان کے نام سے مختلف طرزوں میں ٹپہ او ر ہندکو بان میں عوامی گیت گانے کے پشاور ،مردان اور ہزارہ ڈویڑن میں کامیاب انعقاد کے بعد اب ملاکنڈ ، ڈیرہ اسماعیل خان ،بنوں ، اورکوہاٹ ڈویڑن کے نیوٹیلنٹ میں مقابلے اور نشترہال پشاور میں گرینڈ فائنل کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان کردیاگیا ہے ئے شیڈول کے مطابق 6دسمبر کو ملاکنڈ ڈویڑن کے نیو ٹیلنٹ میں مقابلہ صبح دس بجے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ہوگا 10دسمبر کوڈیرہ اسماعیل خان ڈویڑن 13دسمبر کو کوہاٹ ڈویڑن اور 20دسمبر کو بنو ں ڈویڑن کے نیو ٹیلنٹ کے مابین ٹپہ مقابلہ بنوں اڈیٹوریم میں صبح دس بجے ہوگا ان مقابلوں میں شرکت کرنیوالوں کو دو دن قبل متعلقہ ڈویژن میں اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں اپنی رجسٹریشن کرانی ہوگی مقابلوں میں پہلی پوزیشن لینے والے کو ایک لاکھ روپے دوسری کو 75ہزار اور تیسری پوزیشن لینے والے کو پچاس ہزار روپے انعام دیا جائیگا جبکہ ان سات ڈویڑنل مقابلوں میں پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کے درمیان گرینڈ فائنل مقابلہ 27دسمبر کو دو پہر دو بجے نشترہال پشاور میں ہوگا گرینڈ فائنل مقابلہ جیتنے والے پہلے تین پوزیشن ہولڈرز کو احمد خان استاد ایوارڈ دیا جائیگا گرینڈ فائنل مقابلہ جیتنے والے کو تین لاکھ روپے دوسرے کو دو لاکھ اور تیسرے کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا ۔
578 total views, no views today


