خوازہ خیلہ، سیکورٹی خدشات کے باعث خوازہ خیلہ پولیس نے جیولرز اور منی کرنسی چنجرز کا ایک اہم اجلاس پولیس سٹیشن خورشید خان شہید خوازہ خیلہ زیر صدارت ایس ایچ او منعقد ہوا، جسمیں متعلقہ دکانداروں نے شر کت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایچ او تاجبر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے روک تھام کیلئے خیبرپختونخوا پولیس نے ایک آرڈیننس جاری کیا ہے ،جس میں جیولرزاور منی کرنسی چنجرز کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سونے اور نقد رقم محفوظ رکھنے کیلئے حفاظتی لاکرز اور دکان کے مین گیٹ کو مضبوط کرنا ،عشاء کے نماز کیلئے دکان بند کرنالازمی ہوگا، عشاء کے نماز کے بعد دوکان کھولنا قانونی جرم ہوگا، اور اسی طرح ملازمین ،شاگردوں کی مکمل کوائف جمع کرنااور تمام دکانداران اسلحہ بمعہ لائسنس ،پرمٹ کے ساتھ رکھنا لازمی ہوگی، اس موقع پر تمام دکانداروں نے پولیس کے ساتھ ہر قسم تعاون اور دہشت گردی کے روک تھام کیلئے مکمل یقین دہانی کرائی۔
600 total views, no views today


