سوات، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشیدشاہ نے کہاہے کہ یہودی لابی نے مسلمان کو لبادہ اڑکر دہشت گردی کررہی ہے جبکہ دہشت گردی پھیلانے والے آج دنیا کے سپرپاؤ ربنے ہوئے ہیں ،پنجابی اور سندھی غدار نہیں تو پختون بھی غدار نہیں ہوسکتے ،جنرل کیانی پی پی پی دور حکوت میں آپریش جاری رکھتے تو نہ وزیرستان کا مسئلہ پیدا ہوتا نہ ہی آپریشن ضرب عضب کی ضرورت پڑتی ،پاکستان دنیا میں دہشت گردی کا سب سے متاثر ملک ہے ، کنٹینرپر چڑھنے والوں کی جمہوریت کے خلاف سازش پیپلزپارٹی نے ناکام بناکر کنٹینروں سے اتروایا،چا لیس سالہ مارشل لاء کی وجہ سے فیڈریشن کمزر بن کر پاکستان دولخت ہوگیا لیکن آج مارشل لاء لگانے والوں کی قبروں کا پتہ ہے نہ ہی ان کے لئے کوئی دعا گو ہے،اداروں کو کمزورکرکے آج ادارہ ادارے سے لڑرہا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ باری ایسوسی شین میں وکلاء اور بعد ازاں مینگورہ میں ضلعی صدر شمشیرعلی خان کی رہائش گاہ پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ ،صوبائی صدر خان ذادہ خان ،ضلع صدر شمشیرعلی خان،ڈاکٹر پرنس فضل الرحمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا ،سیدخورشید شاہ نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو شہید نے 73کا متفقہ آئین پاس کرکے ٹوٹے اور ہارے ہوئے پاکستان کو سہارا دیا لیکن چار سال بعد ہی جنرل ضیاء نے آمریت کے ذریعے آئین کو ختم کرکے پاکستان کی بنیادیں ہلادیں ،یہی وجہ تھی کہ پاکستان کے کونے کونے میں قومیتوں کی آوازیں اٹھیں ،انہوں نے کہاکہ بھٹو شہید نے اقتدار کو لات مارکر ملک کی خاطر پھانسی کا پھندہ قبول کیا انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ہی واحد جماعت ہے جس نے صدرکے اختیارات کم کرکے پارلیمنٹ کو خود مختار بنایا اورپختونوں اور گلت بلتستان کے عوام کو پہچان دی ،انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو آمر جھکا سکی اور نہ ہی کسی آمر کا وارث جھکا سکی ہے انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے کہتے ہیں کہ موٹروے اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات سے غربت ختم نہیں ہوگی کسان پیکج بھی ٹوپی ڈرامہ ہے کیونکہ کسان تو بھوکے مررہے ہیں اور اوپر سے کھاد بھی پینتالیس روپے مہنگی ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ میں دعوے سے کہتاہوں کہ کوئی کلمہ گو مسلمان دہشت گرد نہیں ہوسکتا دہشت گردی یہودی لابی مسلمان کا لبادہ اڑکر کررہی ہے انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام نے بہت سخت وقت دیکھا ہے دنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی نقل مکانی ہوئی اور اس کے بعد سیلاب اور اب زلزلہ نے دوبارہ اس وادی کو متاثر کیا ہے ۔اس موقع پر مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور سابق وفاقی وزیر قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ پنجاب کے اشرافیہ نے پاکستان بنانے کی حمایت نہیں کی تھی ،بنگالیوں نے پاکستان کی حمایت اور اس کے لئے جدوجہد کی تو انہیں غدار کہا گیا ،پاکستان پیپلزپارٹی کو ریاستی اداروں ،ملا اور میڈیا نے توڑنے کی کوشش کی ،جنرل ضیاء الحق نے فیڈریشن اور آئین پاکستان کو تباہ کیا ،ہمارے ملک کو جمہوریت سے نکالا جارہا ہے ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو ابھی تک ہم نے یکجہت نہیں کیا بھٹو شہید عظیم سیاستدان تھے انہیں ٹوٹاہوا پاکستان ملا لیکن انہوں نے باوجود غلطیوں اور کمزوریوں کے ملک کو سنبھالا دیا اور تمام قومیتوں کو اکھٹا کیا مگر انہیں نہیں چھوڑاگیا دریں اثناء اپوزیشن لیڈر سیدخورشید شاہ اور ان کے ہمراہ سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ ،صوبائی صدر خان زادہ خان او ردیگر پارٹی رہنما سوات پہنچے تو ڈی سی آفس میں ڈپٹی کمشنر سوات محمو داسلم وزیر نے انہیں 26اکتوبر کو ہونے والے زلزلہ کے دوران ہونے والے نقصانات اور اس کے بعد کی امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموسں سمیت معاوضوں کی ادائیگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔
586 total views, no views today


