سوات ، مینگورہ شہر میں ٹریفک پولیس نے عوام کو تنگ کرنے کے ساتھ لوٹنا بھی شروع کر دیا ، ٹریفک پولیس اپنی کارکردگی دکھانے اور کمیشن کیلئے عوام سے ایک گھنٹہ میں 50 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ وصول کرکے خزانے میں جمع کرا رہے ہیں،ٹریفک پولیس نے معزز شہریوں کے ساتھ بد سلوکی اور پولیس راج کا نیا مثال قائم کر دیا شہریوں کو وجہ بتائے بغیر موٹر سائیکل سے اُتار کر موٹر سائیکل ٹریفک دفتر میں بند کئے جا رہے ہیں جبکہ لوگ اپنی موٹر سائیکل لینے کیلئے دفاتر کے چکر کاٹنا پڑ رہے ہیں ٹریفک دفتر میں ریڈر اکبر علی ار باقی اہلکار اپنے من پسند افراد کو موٹر سائیکل چھوڑ کر پیسے وصول کر رہے ہیں ٹریفک پولیس کے اس ظالمانہ روئیے کیخلاف عوام اخبار کے دفتر پہنچ گئے ایک شہری ابرار نے کہا کہ میں ایمرجنسی کیس کے سلسلے میں ہسپتال جا رہا تھا مجھے ٹریفک اہلکاروں نے موٹر سائیکل سے اُتارا اور کہا کہ سیدو شریف ٹریفک دفترسے اپنا موٹر سائیکل لے لینا۔ ابرار کے مطابق ان کا لائسنس اُن کے ساتھ موجود تھا اور ہیلمٹ بھی پہن رکھی تھی انہوں نے کہا کہ ٹریفک دفتر گیا تو وہاں ہزاروں موٹر سائیکل اس طرح قبضے میں لے گئے تھے جب انہوں نے اپنے موٹر سائیکل کا پوچھا تو انکو وہاں پتہ چلا کہ اس کے خلاف 610 روپے کا چلان ہوا ہے اور چالان میں لکھا گیا تھا کہ ہیلمٹ اور لائسنس نہ ہونے کیوجہ سے جرمانہ کیا جا رہاہے انہوں نے بتایا کہ میں نے ہیلمٹ پہنا تھا اور لائسنس بھی ساتھ تھا مگر اس کے باوجود جرمانہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے ، اور یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چالان میں شہری کے بجائے ان کے موٹر سائیکل پر لکھے گئے زونگ کا نام درج کیا گیا تھا ٹریفک اہلکاروں نے نام پوچھے بغیر ہی چالان کر دیا تھا عوام نے آئی جی پی اور ڈی آئی جی ملاکنڈ ریجن سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ٹریفک پولیس کیخلاف کارروائی عمل میں لائے ۔ رپورٹ : ہارون سراج سوات نیوز ڈاٹ کام
566 total views, no views today


