سوات،محکمہ تعلیم نے مانیٹرنگ ٹیم کو کالام ہائیر سیکنڈری سکول بھجوادیا،دو اساتذہ رجسٹر میں حاضر جبکہ کالج سے غیر حاضر پائے گئے۔ وادی کالام اور ملحقہ علاقوں کے لئے واحد ہائر سیکنڈری سکول کالام میں اساتذہ کی مسلسل غیر حاضریوں اور طلباء سے داخلہ فیس کے نام پر پیسے ہڑپ کرنے کی خبرسوات نیوز ڈاٹ کام پر شائع ہونے کے بعد DDEOزوالفقارالملک نے محسن علی کی نگرانی میں مانیٹرنگ ٹیم GHSSکالام بھجوادیا۔ اس دوران دو غیر حاضر اساتذہ کی حاضریاں کالج رجسٹر میں درج تھی جبکہ اساتذہ غائب پائے گئے۔ اور کئی دنوں سے مسلسل غیر حاضر دو اساتذہ مانیٹر کے پہنچنے سے قبل کالج میں تشریف فرما چکے تھے۔ جس پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طلباء اور مقامی عمائدین کا کہنا تھا کہ جب بھی مانیٹرنگ ٹیم کسی کالج یا سکول پہنچ جاتی ہے تو کئی دنوں سے غیر حاضر اساتذہ راتوں رات پہنچ چکے ہوتے ہیں۔ جو اس بات کی گواہی دیتی ہے کہ ان کے ساتھ اعلی افسران ملے ہوئے ہیں۔ جو مانیٹرنگ ٹیم کے آنے سے قبل ان کو خبردار کرتے ہیں۔ اس حوالے سے مانیٹرنگ ٹیم کی طرف سے موقف دیتے ہوئے محسن علی کا کہنا تھاکہ گورنمنٹ میں غلط مانیٹرنگ پالیسی کی وجہ سے دو نمبری ہورہی ہے۔ ہمیں صرف اس دن کی رپورٹ بنانے تک محدود کیا گیا ہے جس دن ہمارا دورہ ہوتا ہے۔ حالانکہ ہر بار طلباء اور والدین یہ گواہی دیتے ہیں کہ مانیٹرنگ کے دن حاضر اساتذہ کئی دنوں سے غیر حاضر ہوتے ہیں۔ اور نہ ہی ہمیں یہ اختیار دیا گیا ہے کہ جس کے تحت ہم غیر حاضر اساتذہ کو معطل کریں یا ان کی تنخواہیں کاٹ دیں۔ ہمیں صرف رپورٹ بنانے تک محدود رکھا گیا ہیں جو ہم محکمہ تعلیم کو پیش کرتے ہیں باقی اس پر کس طرح کاروائی ہونی چاہئے وہ ہمارے اعلی افسران بہتر جانتے ہیں۔طلباء اور مقامی عمائدین نے DDEOزوالفقارالمک سے فوری طور پر کاروائی کرتے ہوئے طلباء سے لئے گئے اضافی فیس واپس کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
614 total views, no views today


