سوات،نکاح نامہ رجسٹریشن عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے اس وکوآسان کیاجائے، عبیداللہ علاقہ یونین کونسل ملوک آباد کے نکاح رجسٹرار نے اپنے اخباری بیان میں حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ نکاح نامے کو عوام کے لئے وبال جاں بنایاگیاہے، نئے قوانین کے تحت نکاح نامہ فارم ب کو پرکرنے پر تقریبا بارہ افراد کی گواہی اور تصدیق کو لازمی قرار دے دیاگیاہے اور ان گواہان اور تصدیق کنندہ گان کو نکاح رجسٹرارکے دفتر میں حاضری بھی لازمی کردی گئی ہے جوکہ نکاح کرنے والے ، گواہان اور نکاح رجسٹرار کے لئے ایک مشکل بن چکی ہے جس میں عموما جھوٹ اور دروغ گوئی سے کام لیاجاتاہے اس لئے حکومت پراناطریقہ کار دو گواہ اور ایک تصدیق کنندہ والا نظام بحال کریں جوکہ شریعی لحاظ بھی کافی ہے، انہوں نے ارباب اخیتارسے مطالبہ کیاہے کہ نکاح جیسے نیک کام کو سہل اور آسان بنایاجائے تاکہ عوام اور نکاح رجسٹرار اور سب کا وقت ضائع ہونے سے بچ جائیں۔
540 total views, no views today


