بریکوٹ، سوات بورڈ اور ال پرائیویٹ سکولز ضلع سوات کے زیر اہتمام سالانہ منعقد ٹورنامنس کے ٹیبل ٹینس کے دو نوں ٹرافیوں کو خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیل کا مظاہر ہ کرتے جیت لئے۔سوات بورڈ کے ٹورنامنٹ کے فائنل میں میچ خیبر ایجوکیشن اکیڈمی بریکوٹ اور سوات پبلک سکول مینگورہ کے مابین کھیلاگیا جبکہ ال پرائیویٹ سکولز کے ٹورنامنٹ میں مسلم ایجوکیشن اکیڈمی مینگورہ کے ساتھ فائنل میچ کھیلا گیا۔خیبر ایجوکیشن اکیڈمی کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی پر واجد خان اورجواد خان کوال پاکستان بورڈز چیمپئن شپ کے لئے چنے گئے یہ مقابلے سکھر میں دسمبر کے دوران شروع ہوں گے۔
580 total views, no views today
Comments


