مینگورہ ، پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ثواب خان اور عروج پبلیکیشن کے ٹرینرقیصر عباس نے کہاہے کہ ہمارامقصد بچوں کو روشن اورتابناک مستقبل دینے سمیت ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے تاکہ آگے جاکر وہ ملک وقوم کی تعمیر وترقی میں کردار ادا کرسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزصادق بک سیلر کے تعاون سے سوات پریس کلب میں عروج پبلیکیشن کی جانب سے لگائے گئے کتابوں کی ایک روزہ نمائش کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ کتابوں سے دوستی علم پھیلنے کا ذریعہ ہے جبکہ ہمارا کام بھی طلبہ میں علم دوستی کے جذبے کو بڑھا نا اورانہیں بہترمستقبل دینا ہے جبکہ ایسے پروگرام کے ذریعے طلبہ میں کتاب دوستی کا جذبہ بھی پیداہوتاہے ،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد طلبہ کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اورانہیں ملک وقوم کی فلاح وبہبودکیلئے کام میں لاناہے،پروگرام میں پرائیویٹ سکولوں کے ڈائریکٹرز،پرنسپلز اوردیگر نے شرکت کی ۔
646 total views, no views today


