سوات، سوات کے تحصیل کبل کے علاقہ زوڑہ ڈاگئی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں اور اسکے دو بچے ملبے تلے اکر جاں بحق جبکہ شوہر سمیت چار افراد حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے، کبل پولیس کے مطابق رات کے وقت بارش کی وجہ سے گاؤں ڈاگئی زوڑہ میں عثمان نامی شخص کی مکان کی چھت گر گئی ، جس کے ملبے تلے 7 افراد دب گئے جن میں دو خواتین ایک مرد اور چار بچے شامل تھے،
مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت امدادی سرگرمیاں شرو ع کی اور ملبے سے سات افراد کو نکالا گیا جس میں سے تین افراد ماں اور اسکا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہو چکے تھے جبکہ عثمان اس کی دوسری بیوی اور دو بچے شدید زخمی تھے زخمیوں کو سول ہسپتال کبل پہنچایا گیا ہے، جہاں پر دونوں بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،
571 total views, no views today
Comments


