مینگورہ ، چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم نے ڈسٹرکٹ کونسل کے ملازمین کی تنخواہوں کی بندش کے مسئلے پر ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ عادل صدیقی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ سے اُن کے دفتر پشاور میں ملاقات کی ایم پی اے فضل حکیم نے پشاور میں ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عادل صدیقی اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سید جمال الدین شاہ سے ملاقات کرکے ان کو سرکاری ملازمین کی تشویش سے آگاہ کیا ، اور واضح کیا کہ گزشتہ تین ماہ سے ان سرکاری ملازمین کو تنخواہیں نہیں مل رہی ، جس کے باعث ان غریب ملازمین کو شدید تشویش کا سامنا کرناپڑرہا ہے انہوں نے تنخواہوں کی بندش کے حوالے سے تمام صورتحال سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ وہ تنخواہوں کی ہنگامی بنیادوں پر ادائیگی یقینی بناکر سرکاری ملازمین کو اس اذیت ناک صورتحال سے نکال دیں جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سیکرٹری لوکل کونسل بورڈ کو ہدایت کی کہ وہ ایمرجنسی بنیادوں پر اس اہم مسئلے کو حل کرنے کے لئے تنخواہون کی ادائیگی کویقینی بنائے انہوں نے ایم پی اے کویقین دہانی کرائی کہ آئندہ تین دنوں میں ہیڈ کوارٹر ٹی ایم اے کو اعتماد میں لیکر مذکورہ ملازمین کو تنخواہیں جاری کردئے جائیں گے اس سے قبل چےئرمین ڈیڈک ایم پی اے فضل حکیم ملازمین کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشتہ تین ماہ سے ان کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کااظہار کیا اور ڈی جی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا ، جس پر ایم پی اے فضل حکیم کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آئندہ تین دنوں میں مذکورہ سرکاری ملازمین کو تنخواہوں کی ادا کردی جائیگی ۔
484 total views, no views today


