مینگورہ ، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات محمود اسلم وزیر نے دفعہ 144ضابطہ فوجداری کے تحت ضلع سوات کی حدود میں سکریپ پرزوں اوران سے بننے والی گاڑیوں پر فوری طور پر پابندی عائد کی ہے۔اسی طرح پہلے ہی سے چلنے والی کٹ گاڑیاں جن کی رجسٹریشن پولیس اسٹیشن یا محکمہ ایکسائز کے ساتھ نہ ہو دفعہ ھٰذا کے تحت قانونی کاروائی کرکے ضبط کی جائیں گی۔مزید براں بارگین سنٹروں اور ورکشاپوں میں کٹ گاڑیوں کی موجودگی کی صورت میں متعلقہ بارگین سنٹروں اور ورکشاپوں کو تا حکم ثانی سیل کیا جائے گا۔اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188پی پی سی کے تحت کاروائی کی جائے گی۔یہ حکم عرصہ 60دن کے لیے نافذالعمل رہے گا ۔
516 total views, no views today
Comments


