مینگورہ، ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمین کا تنخواہوں کی بندش کے خلاف احتجاجی کیمپ، ایپکا رہنماؤں اور کلاس فور صدر کی شرکت ، فوری طورپر تنخواہیں ریلیز کرنے کا مطالبہ ، گزشتہ روز ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمین نے تنخواہوں کے حصول کیلئے ڈسٹرکٹ کونسل دفتر کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ کا انعقاد ، اس موقع پر کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل کونسلر ڈاکٹر خالد، ایپکا سوات کے صدر علی رحمن ، جنرل سیکرٹری مشتاق احمد خان ، درجہ چہار م ملازمین سوات کے صدر سید خطاب ، محمد عمر اور دیگر نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمین کی تنخواہوں کو 3 ماہ سے بند کردیاگیا ہے ۔ جس کی ہم مذمت کرتے ہیں ملازمین معاشی مشکلات کا شکار ہیں انہوں نے کہا کہ فوری طورپر ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے اور ملازمین کو مزید احتجاج پر مجبور نہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کونسل سوات کے ملازمین کو مشکلات سے دوچار کرنے کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ ملازمین نے اس سلسلے میں مرکزی اور صوبائی حکومت سمیت ڈی سی سوات سے فوری مداخلت کرنے اور ہمیں بند تنخواہیں فوری دینے کیلئے اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کیا جبکہ رہنماؤں کے تقاریر کے دوران تنخواہیں بندکرانے والوں کے خلاف شیم شیم کے ملازمین نے نعرے لگائے ۔
532 total views, no views today


