مینگرہ، سوات کے علاقہ اوڈیگرام کے جنرل کونسلر سپین خان کا دوسرے روز بھی دھرنا جاری رہا ،مطالبا ت پورا ہونے تک ظالم حکمرانوں سے لڑتا رہونگا ،سپین خان کا دھرنے سے خطاب، سوات کے مسائل کے حل کیلئے مینگورہ نشاط چوک میں دھرنے میں بھیٹے جنرل کونسلر سپین خان کا کہنا ہے کہ جب تک عوام کے مسا ئل حل نہیں ہو نگے دھرنا ختم نہیں ہوگا ،
اگر حکومت عوام کی بالائی چاہتی ہے تو سوات سیدو شر یف ائیر پورٹ جو عرصہ دراز سے بند ہے جلد از جلد کھول دیا جائیں ،ہسپتالوں کے حالت پر رحم کرکے عوام کو ریلف دیا جائے ، سوئی گیس اور بجلی کے لوڈ شیڈنگ میں کم سے کم درجہ تک کمی کی جائیں، روڈ سمیت سکولو ں کے حل پر بھی زرا غور کیا جائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ تاریخ تک یہ مطالبات منظور نہ ہوئے تو پوار مینگورہ شہر بند کرودونگا جس کے زمہ دار حکومت اور سوات کی انتظامہ ہوگے،
268 total views, no views today


