مینگورہ ، ایس پی ایس کالج نے ایکسلشئر کالج کو دو وکٹوں سے شکست دے کر زون فائنل کے لئے کوالی فائی کرلیا۔ ایکسلشئر کالج نے ٹا س جیت کر پہلی بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ ایکسلشئر کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں 172رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئی۔ ایس پی ایس کی طرف سے اسپنر ریحان زیب نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ ٹارگٹ کے تعاقب میں ایس پی ایس کالج کی ٹیم آٹھ وکٹیں گنوا بیٹھی اور آخری اوور میں فتح حاصل کی۔ ایس پی ایس کی طرف سے محسن نے اکیاون رنز کی شاندار اننگز کھیلی جس نے ٹیم کی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔ زون فائنل چار دسمبر کو گراسی گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔
622 total views, no views today
Comments


