مینگورہ ، ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے دفتر میں کمپیوٹرائز ڈ پرمٹوں کے اجراء کا آغاز ہوگیا ، سیکرٹری آرٹی اے ملاکنڈ ڈویژن جاوید اختر نے کمپیوٹر ائز پرمٹوں کے اجراء کا افتتاح کردیا ، اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر فضل رحمن محمد عمران منیجر کمپیوٹر ائزیشن ٹرانسپورٹ منیجر بھی موجود تھے ،افتتاح کے بعد سیکرٹری آر ٹی اے ملاکنڈ ڈویژن جاوید اختر نے کہا کہ آرٹی اے دفتر میں کمپیوٹرارئزڈ پرومٹوں کے اجراء سے دفتر میں تمام ریکارڈ محفوظ ہوگیا اور ٹرانسپورٹروں کو بھی کمپیوٹرائزد پرمٹوں کی سہولت فرہی ہوگئی جس سے ان کو درپیش مشکلات ختم ہوجائیں گے ۔
692 total views, no views today
Comments


