سوات، خواجہ غریب نواز اور احسا س ٹرسٹ کی جانب سے متاثرین زلزلہ کیلئے امدادی کاروائیاں جاری ہے اور سینکڑوں مذید خاندانوں میں راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کئے گئے گزشتہ روز خواجہ غریب نواز اور احسا س ٹرس کی جانب سے یونین کونسل گل کدہ کے متاثرین زلزلہ میں امدادی اشیاء جن میں راشن ،کمبل ،رضائیاں ،بسترے اور گرم کپڑے تقسیم کئے گئے اس موقع پرٹرسٹ کے نگران حاجی محمد اقبال انصاری سوات پریس کلب کے چیر مین رشید اقبال معززین علاقہ حاجی مکرم خان ،روزنامہ آج کے سرکولیشن منیجر ارسلان منیر ،عبدالمجید ،اور دیگر افراد نے متاثرین میں اشیاء تقسیم کرتے ہوئے خواجہ غریب نواز اور احسا س ٹرسٹ کے چیر مین حاجی عبدالروف اور انکے ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ وہ متاثرین زلزلہ کی مدد کر رہے ہیں ۔
850 total views, no views today


