خوازہ خیلہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع سوات کے خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی ایاز خان اور ایس ایچ او تاجبر خان کے نگرانی میں اے ایس ا یچ او شیر محمد ، اے ایس ائی ذاہد اللہ، محرر ایاز نے نفری کے ساتھ بد نام زمانہ مشہور منشیات فروش فضل قادر کے منشیات فروشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر اس کے قبضے سے 30 گرام ہیروئین ، ایک عدد پستول اور منشیات فروشی سے حاصل شدہ35280 پینتس ہزار دوسو اسی روپے نقد پولیس نے اپنے تحویل میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا ، اس موقع پر ڈی ایس پی ایاز خان اور ایس ایچ او تاجبر خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے تمام منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس نے گھیرا تنگ کردیا ہے اور تھوڑے عرصے میں متعدد منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے جیل منتقل کردئیے ہیں ، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ علاقے سے منشیات فروشی اور جرائم کے خاتمے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں ۔
720 total views, no views today


