مدین ، مدین پولیس کی کاروائی کالعدم تنظیم کے لئے چندہ اکھٹا کرنے والے تین ملزمان گرفتار ،چندہ کی رقم،رجسٹراور دیگر مواد برآمد ملزمان گرفتار ،مدین پولیس کے ایس ایچ او محمد علی خان کو خفیہ اطلاع ملی کچھ دہشت گرد لعدم تنظیم کے نام پر بشیگرام اور گردونواح میں چندہ اکھٹا کر رہے ہیں ایس ایچ او محمد علی نے اس سلسلسہ میں تحقیقات شروع کیں
اور ملزمان مسمی قاضی محمد سعید ولد نوشیروان سکنہ بشیگرام،ممتاز شیرین ولدسلطان زرین،نواب شیرین ولد عمر زرین سکنہ شورکٹ کو گرفتار کرکے ملزمان سے رقم ،رجسٹراور دیگر اشیاء برآمد کر کے قبضہ میں لے لیں اس سلسلسہ میں ایس ایچ او محمد علی نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے بتایا کہ ملزمان کالعدم تنظیم جماعت الدعوہ کے نام سے چندہ اکھٹا کر رہے تھے اور یہ کام وہ گزشتہ تین ماہ سے کر رہے تھے جن پر ہماری نظر تھی انہوں نے بتایا کہ ملزمان نے تقریباً تین چار سو افراد سے چندہ بھی اکھٹا کیا تھا انہوں نے کہا کہ اس سلسلسہ میں مذید تحقیقات جاری ہیں کہا کہ جرم کیسا بھی ہوجہاں بھی ہو ملزم بچ کر نہیں جا سکے گا اور علاقے کو امن کا گہوارہ بنانا ہمارا مشن ہے اور اس سلسلہ میں ہم ہر قسم کی قربانی دیں گے کیونکہ یہ وطن ہمارا ہے اور اسے پاک رکھنا ہماری ذمہ داری ہے ایس ایچ او مدین محمد علی نے چھ مہینے پہلے مدین تھانے کا چارج سھنبالہ تھا اور ان چھ مہینوں میں 8500گرام چرس،78لیٹر شراب،5 بندوقیں ،ایک عدد کلاشنکوف،118عدد کارتوس ،31عدد سلیپران،7اشتہاری ملزمان ،ایک عدد پستولبرآمد کر کے ملزمان کو پابند سلاخین کر دیا اور مقدمات درج کر دیے علاقہ کے عوام نے ایس ایچ او کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ایس ایچ او کی کارکردگی پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے
495 total views, no views today


